؞   کمراواں: دو لڑکے سنیچر سے غائب
۵ نومبر/۲۰۱۹ کو پوسٹ کیا گیا
کمراواں (حوصلہ نیوز): کمراواں گاؤں کے رہنے والے دو لڑکے عمر ولد محمد اشرف اور حلیم ولد محمد توصیف 2 نومبر کی صبح سے گاؤں سے غائب ہیں ابھی تک ان کا کچھ پتہ نہیں چل پا رہا ہے۔
سنیچر کی شام تک جب عمر اور اس کا ساتھی حلیم گھر نہیں پہنچے تو گھر والوں کو تشویش ہوئی تب انہوں نے اپنے قریبی رشتہ داروں کو فون کرنا شروع کیا اور ادھر ادھر تلاش شروع کی۔ دو دن تک جب کوئی اطلاع نہیں ملی تو گھر والوں نے 4 نومبر کی شام کو گمبھیر پور تھانہ میں جاکر گم شدگی کی ایف آئی آر درج کرائی۔
محمد عمر کے چچا محمد مشرف نے حوصلہ نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمر یکم نومبر کی شام کو اپنے نانیہال سے گھر واپس آیا تھا اور سنیچر کی صبح گھر سے فیس ادا کرنے کے لئے اسکول گیا تو واپس نہیں لوٹا، اسکول کے ذمہ داروں سے جب معلوم کیا گیا تو معلوم ہوا کہ عمر اسکول آیا تھا اور فیس جمع کرکے چلا گیا۔
واضح رہے کہ محمد عمر 13 سال کا ہے اور درجہ سات کا طالب علم ہے جب کہ اس کا دوست حلیم 12 سال کا ہے اوروہ پڑھائی چھوڑ چکا ہے۔
گھر والوں کا کہنا ہے کہ جسے بھی ان کے بارے میں کوئی معلومات فراہم ہو وہ ہمیں مندرجہ ذیل نمبر اطلاع کردے۔
9794821782، 9892355167

17 لائك

0 پسندیدہ

1 مزہ آگیا

0 كيا خوب

30 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.